بی بی سی سمیت عالمی میڈیا پر سماء کی اينکر کرن ناز کے چرچے

کراچی : مظلوم زينب کے ليے سما کي پکار پوري دنيا میں سن لی گئی ، عالمی نشرياتي اداروں نے سماء کی اينکر کرن ناز کے انٹرويو شروع کرديے۔

سماء نے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، سماء کی اینکر کرن ناز مظلوم کی پکار بن گئیں، بیٹی کے ساتھ شو نے پتھر دل پگھلا دیے، سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیو بن گئی۔

سماء انصاف کی آواز کا استعارہ بن گیا، زينب کے ليے سما کي آواز آسٹريليا سے امريکا تک ايشيا سے افريقہ تک ہر انسان کي آواز بن گئي۔

بي بي سي ورلڈ نے مظلوم زينب کے حوالے سے سما کي اينکر کا انٹرويو کيا جس میں سماء کی اینکر کا کہنا تھا کہ جيسے ہي ميں نے زينب کي خبر پڑھي تو ميں نے سوچا کہ ميں اپنا احتجاج ريکارڈ کروانے کيلئے بيٹي کے ساتھ آؤں ۔ اُن تمام لوگوں کے سامنے جو ہميں تحفظ فراہم کرسکتے ہيں ليکن وہ ايسا نہيں کر رہے۔ تو يہ ايک طريقہ تھا سب کے سامنے اپنا احتجاج ريکارڈ کروانے کا جو ميرے خيال سے کارگر ثابت ہوا۔

بھارتی اخبارات میں سماء کے پروگرام کی شہ سرخیاں لگیں ، اين ڈي ٹي وي نے بھي کرن ناز کو لائيو ليا جبکہ ہندوستان ٹائمز، ٹائمز آف انڈيا، انڈين ايکسپريس، نيوز اليون، نيوزايٹين، کون سا ميڈيا ہاؤس تھا، جس نے سما کي آواز سے آواز نہ ملائي ہو، غير ملکي ميڈيا نے سما ٹي وي کو پاکستان کي آواز کہنا شروع کرديا۔ سماء

 

CHILD

ANCHOR

Justice for Zainab

zainab murder

justiceforainab

Kiran Naz

Tabool ads will show in this div