زینب کو انصاف دو! مظاہرے شہر شہر پھیل گئے

کراچی : مظلوم زینب کو انصاف دلانے کیلئے احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا،  طلبہ، وکلاء، سول سوسائٹی اور فنکار بھی سڑکوں پر آگئے، شہر شہر سے احتجاج اور انصاف کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔

قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی کمسن زینب کو انصاف دلانے کیلئے احتجاج کا سلسلہ شہر شہر پھیل گیا، ہر طرف زینب کو انصاف دو کی صدائیں ہیں۔

قصور: پولیس فائرنگ سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا

ننھی پری کے والدین کو انصاف دو، قوم کی بیٹی کیلئے سب یک آواز ہوگئے، مظاہروں کا سلسلہ دوسرے شہروں تک پھيل گيا۔

فوری انصاف نہ ملاتوعوام کےہاتھ حکمرانوں کےگریبان پرہونگے

کراچی میں پریس کلب پر سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، جن میں ہر شعبے اور ہر عمر کے لوگ شریک تھے، فنکاروں نے بھی کمسن بچی کو انصاف دلانے کیلئے آواز اٹھائی۔

قصورواقعہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا،چیف جسٹس دکھی ہوگئے

لاہور ميں جگہ جگہ مظاہرے ہوئے، پشاور ميں خواتين بھی سڑکوں پر آگئیں، ملتان اور فیصل آباد میں طلبہ نے دھرنا دیا، گوجرانوالہ میں طالب علموں نے احتجاجی ریلی نکالی اور سفاک قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

قصور: مشتعل افرادنے اسپتال کی اینٹ سے اینٹ بجادی

معصوم زينب کے بچھڑنے پر ننھے ساتھی بھی غمزدہ ہیں، لاڑکانہ ميں بھی طلبا پريس کلب پہنچے اور سفاک قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کيا۔

زینب کےقاتل آزاد،انصاف مانگنےوالوں کی بھی نہ سنی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب شدید احتجاج کے بعد بالآخر زینب کے گھر پہنچ گئے اور والدین کو دلاسہ دیا، مظاہرین پر فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا دلانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

درندگی کا نشانہ بننے والی زینب کی آخری تحریر

پنجاب حکومت نے مقتولین کیلئے 30، 30 لاکھ روپے اور سرکاری نوکری جبکہ قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو بھی ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

زینب قتل کیس؛ مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار

کمسن زینب کو 6 روز قبل اغواء کیا گیا جس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا، بچی کی لاش ایک سڑک کے کنارے سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ننھی زینب سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

مظاہرین املاک کونقصان نہ پہنچائیں،زینب کےوالدکی اپیل

قصور میں پے در پے بچوں سے زیادتی کے واقعات پر مسلم لیگ ن اور پنجاب حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے، سیاسی جماعتیں بھی وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

زینب کےدوستوں کاقاتل کی پھانسی کامطالبہ

دوسری جانب مسلم لیگ نے نمائندے اپنی حکومت کا دفاع کرتے ہوئے قصور میں پولیس اہلکاروں کی مظاہرین پر فائرنگ کو بھی احتجاج کرنیوالوں کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔ سماء

PUNJAB

press club

NML

ANCHOR

UNCLE

KPC

Rape and Murder

justiceforainab

Kiran Naz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div