ننھی زینب کے چچا کے سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد : پنجاب پوليس نے مظلوم زينب کے غمزدہ خاندان کو بھی نہ بخشا، پروگرام نديم ملک لائيو ميں زينب کے چچا نے انکشاف کيا کہ ڈی پی او نے زينب کی لاش تلاش کرنیوالے اہلکار کو 10 ہزار روپے دينے کا کہا۔

پنجاب پولیس کے کارنامے ویسے تو مشہور ہیں لیکن کمسن زینب کے قتل کیس میں اس نے کس کس طرح اپنے اختیارات سے تجاوز اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے زینب کے چچا نے بتایا کہ پولیس اہلکار کئی دن سے لاپتہ بچی کو زندہ تو نہ ڈھونڈ پائے تاہم لاش ملنے پر ڈی پی او نے پولیس اہلکار کو 10 روپے دینے کا کہا۔

واضح رہے کہ قصور کی 7 سالہ زینب کئی روز سے لاپتہ تھی، منگل کو اس کی لاش سڑک کے کنارے سے ملی تھی، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جبکہ اس کے والدین عمرے کیلئے گئے ہوئے تھے۔ انصاف کیلئے احتجاج کرنیوالوں پر پنجاب پولیس نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ سماء

PUNJAB

press club

NML

ANCHOR

UNCLE

KPC

Rape and Murder

justiceforainab

Kiran Naz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div