سپریم کورٹ نے احمد رضا قصوری کے دعوے کی تردید کردی

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے زینب کے قاتل کی گرفتاری سے متعلق خبر کی تردید کردی، ترجمان کا کہنا ہے احمد رضا قصوری نے چیف جسٹس کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔

سابق وفاقی وزیر احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی کمسن بچی زینب کے قاتل گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

ترجمان سپریم کورٹ نے زینب کے قاتل کی گرفتاری سے متعلق احمد رضا قصوری کے دعوے کی تردید کردی، ان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ملزم کی گرفتاری کی کوئی بات نہیں کی، جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ ملزم گرفتار ہوگیا، احمد رضا قصوری نے چیف جسٹس کی بات سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔

واضح رہے کہ احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا تھا کہ قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی کمسن بچی زینب کا قاتل پکڑا، چیف جسٹس سے آج ملاقات  کرکے واقعے کا ازخود نوٹس لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا، چیف جسٹس نے بتایا کہ زینب کا قاتل پکڑا گیا، جو اس کے خاندان کا ہی ایک شخص ہے۔ سماء

Ahmed Raza Kasuri

Girl Rape

JusticeForZainab

SCP Spokesman

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div