سماء بنا مظلوم زینب کی آواز، کرن ناز کا شو لاکھوں افراد نے دیکھا

کراچی : مظلوم زینب کی پُکار، سماء کی اینکر کرن ناز کا اپنی بیٹی کے ساتھ شو سرحد پار بھی  سراہا گيا، سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے، سماء دنيا بھر ميں مظلوم زينب کی آواز بن گيا۔

سماء کا پروگرام ننھی زينب کيلئے بنا انصاف کی آواز، اينکر کرن ناز کی بيٹی کے ساتھ باتوں نے حساس دِلوں کو رُلا ديا۔ سوشل ميڈيا پر شيئر کئے گئے پروگرام کو 10 لاکھ سے زائد افراد نے ديکھا۔

کرن ناز کا پروگرام پتھروں کو بھی موم کر گيا، بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز، ٹائمز آف انڈيا، نيوز اليون، نيوز 18 نے بھی سُرخياں لگائيں۔

بين الاقوامی ميڈيا سے تعلق رکھنے والے صحافيوں کی جانب سے بھی پذیرائی، سينئر بھارتی صحافی نے بھی اعتراف کيا کہ آپ ہم سے بہتر ہيں۔

پاکستان اور پاکستان سے باہر سوشل ميڈيا صارفين نے بھی کہا کہ سماء کا پروگرام دِلوں کو چھُوگيا۔ سماء ہر ظلم کیخلاف مستقبل ميں بھی ضميروں کو جھنجھوڑتا رہے گا۔ سماء

post mortem

Girl Rape

JusticeForZainab

sodomy

Special Coverage

Kiran Naz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div