زینب کے قاتل کی شناخت بتانے والے کیلئے بڑا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے زينب کے قتل ميں ملوث شخص کي شناخت بتانے والے کو ايک کروڑ روپے دينے کا اعلان کر ديا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ملزم کي شناخت بتانے والے کو 1 کروڑ روپے جب کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقين کیلئے امداد کا اعلان کر دیا۔

زینب کےساتھ زیادتی کی تصدیق؛پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہولناک انکشافات

حکومت نے پوليس کي فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين کے لئے بھي امداد کا اعلان کيا۔ متاثرہ خاندانوں کو تيس تيس لاکھ روپے مليں گے اور ايک ايک فرد کو سرکاري نوکري بھي دي جائے گي۔

اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب شہباز شريف رات کے آخري پہر قصور بھي پہنچے اور زينب کے والدين سے ملاقات کرکے بچي کے قتل پر اپنے جذبات کا اظہار کيا۔ انہوں نے قاتل کي فوري گرفتاري کي يقين دہاني کرائي۔ سماء

cm punjab

IDENTIFICATION

Police Firing

CHILD MURDER

Announcement

Rapist

Tabool ads will show in this div