پولیس فائرنگ سے جاں بحق افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ورثا کے حوالے

قصور: شہر میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق دو افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ورثا کے حوالے کردی گئی۔


رپوٹ کے مطابق محمدعلی کی موت دل پر گولی لگنے سے ہوئی جس کے باعث محمد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔ جبکہ شعیب کےسینے میں گولی لگی اور وہ اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گيا۔

پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ورثا کے حوالے کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قصور میں سات سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے پر ڈی پی او دفتر کے باہر مظاہرہ جاری تھا کہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

مظاہرے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نماز جنازہ خادم حسین رضوی نے پڑھائی۔ سماء

FUNERAL

Police Firing

Victim

CHILD MURDER

people killing

Justice for Zainab

postmortem report

Tabool ads will show in this div