ننھی زینب کا قتل، آرمی چیف کا بھی اظہار مذمت
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ننھی زینب کے بے رحمانہ قتل کی مذمت کردی، مجرموں کی گرفتاری کیلئے پاک فوج کو سول انتظامیہ سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قصور میں ننھی زینب کے زیادتی کے بعد بے رحمانہ قتل کی مذمت کردی، سپہ سالار نے پاک فوج کو مجرموں کی گرفتاری کیلئے مقامی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آرمی چیف نے ننھی زینب کے والدین کی اپیل پر پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرنے کیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ سماء / اے پی پی