کوئٹہ؛خودکش حملے میں شہید ہونیوالے 4 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ گزشتہ شب خودکش حملے میں شہید ہونیوالے 4 ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، ایڈیشنل آئی جی چوہدری منظور سرور، بلوچستان کانسٹیبلری کے آفسران کے علاوہ سول، عسکری اداروں کے اعلیٰ آفسران، فرنٹیئر کور بلوچستان کے ڈی آئی جی اور دیگر آفسران کے علاوہ پولیس اور بلوچستان کانسٹبیلری کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتوں کو سلامی پیش کرنے کے بعد ان کے میتوں کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
منگل کی شب جی پی او چوک زرغون روڈ کے قریب بی سی ٹرک پر خودکش حملے میں چار ایلیٹ فورس کے اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید جبکہ 8 اہلکاروں سمیت 20 سے زائد زخمی ہو ئے تھے۔ اے پی پی