ننھی زینب آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک
قصور : قصور میں اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کی گئی ننھی زینب کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
قصور میں اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کی گئی ننھی زینب کو بالآخر کئی گھنٹوں بعد سپرد خاک کردیا گیا، مقامی قبرستان میں تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

ننھی زینب کی نماز جنازہ میں والد، رشتہ داروں اور اہل علاقہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بچی کے اغواء کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
ویڈیو دیکھیں : زینب کے والد کا بچی کی تدفین سے انکار
بچی کے والد نے آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف ملنے تک بچی کی تدفین نہیں کی جائے گی۔
مزید جانیے : زینب کاقاتل آزاد،انصاف مانگنےوالے2افرادجاں بحق
ویڈیو دیکھیں : پولیس اہلکاروں کی مظاہرین پر فائرنگ، نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی
قصور میں 7 سالہ معصوم زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرکے اس کی لاش سڑک پر پھینک دی گئی تھی، اس کے والدین عمرہ کرنے گئے ہوئے تھے، کمسن بچی کے قتل پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا، اس دوران پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ سماء