بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں کون ملوث ہے؟، آر پی او کی اہم رائے
شیخوپورہ : قصور میں بچی کو کس نے قتل کیا؟، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کا ہاتھ پکڑ کر جانے والے شخص کا چہرہ واضح ہے، آر پی او شیخوپورہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے بچیوں سے زیادتی کے واقعات ميں ایک شخص یا 2 افراد ملوث ہیں۔
اغواء اور زیادتی کے بعد قتل زینب کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کو خوف نہیں، نہ ہی مزاحمت کی، ہوسکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے ہوں؟۔

آر پی او شیخوپورہ ذوالفقار احمد کہتے ہیں کہ قصور میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات ایک جیسے ہیں، لگتا ہے ایک شخص یا 2 افراد ملوث ہیں۔
قصور پولیس کے مطابق بچیوں کو قتل کرکے لاشیں ایک ہی علاقے میں پھینکنے کے 6 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے۔ سماء