پولیس اہلکاروں کی مظاہرین پر فائرنگ، نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی

قصور : قصور میں فائرنگ کرنیوالے پولیس اہلکار ایک دوسرے کو ہدایات دیتے رہے کہ کس طرح گولیاں چلانی ہیں، نئی فوٹیج سماء کو مل گئی۔

قصور میں ننھی زینب کے قتل کیخلاف احتجاج اور انصاف کا مطالبہ کرنیوالوں پر ڈی پی او آفس کے قریب پولیس نے فائرنگ کردی، سماء کو نئی فوٹیج مل گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ براہ راست مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو دوسرے اہلکار منع کررہے ہیں اور کہہ رہے کہ سیدھی گولیاں نہ چلاؤ، بندوق اوپر کرکے فائرنگ کرو۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ پولیس اہلکار کس طرح مسکراتے ہوئے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کررہے ہیں۔

قصور میں درندہ صفت شخص نے 7 سالہ معصوم بچی زینب کو اغواء کیا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا، اس کے والدین عمرے کی سعادت حاصل کرنے حجاز مقدس گئے ہوئے تھے۔ سماء

PUNJAB

Police Firing

Girl Rape

New Footage

Instruction

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div