پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 اسکواڈ کا اعلان،عماد وسیم باہر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نيوزی لینڈ کے خلاف ٹي 20 سيريز کےلئے 15 رکني قومي ٹيم کا اعلان کردیا۔ عماد وسیم اور صہیب مقصود فٹ نہ ہونے کے باعث ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔


تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ عماد وسیم گھٹنے کی انجری کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے اور ان کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ صہیب مقصود کمر درد کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انکو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

‘‘ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ’’

سرفراز احمد (کپتان)، فخرزمان، احمدشہزاد، بابراعظم، شعيب ملک، حارث سہيل، محمدحفيظ، محمد نواز، شاداب خان، فہيم اشرف، عامر يامين، محمدعامر، حسن علي، رومان ريئس،عمر امين۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا میچ 28 جنوری کو ماؤنٹ مانگ نیوئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں میچز صبح 11 بجے شروع ہونگے۔

اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے جس کے دو ابتدائی میچز میں قومی ٹیم کو کیویز کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا ہے۔ سماء

T20 squad

sohaib maqsood

Muhammad Nawaz

Tabool ads will show in this div