برطانیہ میں سخت ترین سردی،اسکاٹ لینڈ میں پارہ منفی15ہوگیا

اسٹاف رپورٹ


لندن   :   برطانيہ تاريخ کے سرد ترين موسم سے گزر رہا ہے، اسکاٹ لينڈ ميں پارہ منفي پندرہ تک گرگيا۔ امريکا ميں برفباری کے باعث متعدد ٹريفک حادثات ميں دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوگئے۔

برطانيہ کے جنوبي حصوں ميں برف کا راج ہے، جس کے بعد سڑکيں بند اور گاڑيوں کو بريک لگ گئے ہیں، سخت سردی کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہیں، جنوبی برطانيہ ميں  موسم سرما زوروں پر ہے، صرف اسکاٹ لينڈ ميں گزشتہ چند روز سے اب تک پانچ فٹ برف ريکارڈ کي جاچکي ہے يہاں درجہ حرارت منفي پندرہ تک گر چکا ہے۔

ہائی لینڈ اور دیگر علاقوں میں ہر  طرف سفيدي ہي سفيدي ہے، شديد برف باري سے ٹرين سروس کو بھي  معطل کرنا پڑا، جب کہ پروازوں کا شيڈول بھي بري طرح سے متاثرہے۔  انتظاميہ نے لوگوں کو ہدايت کي ہے کہ وہ غير ضروري سفر سے گريز کريں۔

ادھر امريکا کے مشرقي علاقے بيکر ميں برف کے باعث نظام زندگي مفلوج ہے ، ہائي ويز پر درجنوں حادثات رپورٹ ہوئے جن ميں ايک درجن سے زائد افراد زخمي ہوکر اسپتال پہنچے، جب کہ مرکزي شاہراہ بارہ گھنٹے ٹريفک کے ليے بند رہی۔ سماء

dha

Tabool ads will show in this div