معروف اداکارہ کا امریکی صدارتی انتخاب لڑنے کا فیصلہ

واشنگٹن : معروف امریکی اداکارہ اور ٹی وی میزبان اوپرا وینفری نے 2020میں امریکا کا صدارتی انتخاب لڑنے پر غور شروع کردیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق اوپرا وینفری2020ء میں امریکا کے صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوں گی اور وہ اس سلسلے میں حتمی فیصلے کے اعلان پر غور کررہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز کے دوران ونفری نے سیسل لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ قبول کیا اور اس دوران انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوسکتی ہیں۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق2020ء میں اوپرا ونفری ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار نامزد ہوسکتی ہیں۔

اوپرا کے صدارتی انتخاب سے متعلق اعلان اور فیصلے پر سوشل میں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کچھ لوگوں کے خیال میں یہ اقدام سیاہ فام براداری کیلئے اچھی خبر ، جب کہ کچھ لوگوں نے اوپرا کے ماضی سے جڑے کچھ غلط فیصلوں کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

     

حالیہ گولڈن گلوب ایوارڈز میں بھی کی گئی اوپرا کی تقریر پر مخٹلف حلقوں میں شید تنقید کی گئی تھی۔ سماء

SEXUAL

ABUSE

POTUS

Presidential Election

Black

Harvey Weinstein

Golden Globe

Tabool ads will show in this div