دوسری شادی کی خواہش، پہلی بیوی قتل

فیصل آباد : تین دن میں 2 بیویاں قتل، فیصل آباد میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ کے لواحقین کے مطابق ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔

فیصل آباد میں 5 سالہ بیٹے کے سامنے اس کی ماں کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا، قاتل کوئی اور نہیں بلکہ مبینہ طور پر خاتون کا شوہر تھا۔

یوسف آباد کے قمرالزمان نے دوسری شادی کیلئے اپنا گھر اجاڑ دیا، مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یوسف اپنی بیوی پر بہت ظلم کرتا تھا، نند بھی جھگڑا کرتی تھی انہوں نے ہی قتل کیا ہے۔

نمائندہ سماء کے مطابق مقتولہ کی 6 سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کے 3 بیٹے بھی ہیں، تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سماء

son

2nd Marriage

Husband Killed Wife

Tabool ads will show in this div