سعودی فرماں روا کے انتقال پر عالمی رہنماؤں کی تعزیت اور افسوس

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


واشنگٹن / ٹوکیو / لندن   :   عالمی رہنماؤں نے بھی شاہ عبداللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، امریکی صدر نے قیام امن اور دوطرفہ تعلقات کے لئے ان کی خدمات کو سلام پیش کیا، برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیت کا اظہار کیا، امریکی صدر براک اوباما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شاہ عبداللہ کی واشنگٹن سے تعلقات کی کوششوں کو سلام پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں سعودی فرمانروا کا اہم کردار تھا۔ امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے بھی اُن کی خدمات کو سراہا۔
 
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا قیام امن کیلئے شاہ عبداللہ کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جاپان نے بھی شاہ عبداللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، جاپانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا مرحوم کے دور میں دونوں ممالک کے تعلقات نے مزید وسعت اختیار کی، دنیا کے دیگر ممالک سے بھی سعودی فرنانروا کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور شاہ عبداللہ کی عالمی امن کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ سماء

evacuated

elvis

Tabool ads will show in this div