خاتون نے 2 بچوں سمیت خودسوزی کرلی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/SHKP-WOMAN-BURNT-PKG-09-01.mp4"][/video]

شیخوپورہ : شیخوپورہ میں گهریلو جهگڑے سے تنگ خاتون نے مبینہ طور پر دو بچوں سمیت خود کو جلا ڈالا، متاثرہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ بچے زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔

خود سوزی یا قتل، شیخوپورہ  میں گھر کی تقسيم کے جھگڑے پر بھابھی اور جھیٹھ میں تلخی اتنی بڑھی کہ 35 سالہ بختاور بی بی نے مبینہ طور پر 2 بچوں سمیت خود کو آگ لگالی، جنہیں تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔

خود سوزی کرنیوالی خاتون 50 فيصد سے زائد جھلس چکی تھی، اسپتال میں دوران علاج چل بسی، 9 سالہ بیٹا اور 7 سالہ بیٹی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ دوسری جانب بڑے بیٹے نے الزام لگايا ہے کہ ماں کو قتل کیا گیا۔

بختاور بی بی کا شوہر دوسرے شہر میں کام کرتا ہے، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سماء

PUNJAB

domestic issue

Shakhupura

Women Burn

Mother and 2 Children Burn

Tabool ads will show in this div