سول نیوکلیئر معاہدے پر پیشرفت جاری ہے، اوباما، مودی مشترکہ پریس کانفرنس

ویب ایڈیٹر

نئی دہلی : امریکا اور بھارت مضبوط تعلقات کیلئے پُرعزم  ہیں، اوباما کہتے ہیں سلامتی کونسل میں مستقل نشست کیلئے بھارت کی حمایت کرتے ہیں، یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت دینے پر نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سول نیوکلیئر معاہدے کو دونوں ملکوں کے درمیان نئے تعلقات میں بنیادی حیثیت حاصل ہوگی۔

امریکی صدر براک اوباما روزہ دورے پر بھارت میں ہے، وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد دونوں نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، اوباما نے ہندی میں پیار بھرا نمسکار سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا، بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت دینے پر نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر پیشرفت جاری ہے، سلامتی کونسل میں مستقل نشست کیلئے بھارت کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، بھارت کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا، بھارت سے مضبوط تعلقات بہت ضروری ہیں۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ عالمی اشتراکیت میں بھارت اور امریکا فطری شراکت دار ہیں، سول نیوکلیئر معاہدے کو دونوں ملکوں کے درمیان نئے تعلقات میں بنیادی حیثیت حاصل ہوگی۔

مودی کا کہنا ہے کہ اوباما اور میری دوستی ہوگئی، فون پر گپ لگا لیتے ہیں، کیا باتیں ہوئیں پردے میں رہنے دیں، دہشت گردی کیخلاف کارروائی ميں کوئی امتياز نہيں ہونا چاہئے، ہر ملک کو اپنی سرزمين سے دہشت گردی ختم کرنی چاہئے۔

وہ کہتے ہیں کہ جديد ٹیکنالوجی ميں تعاون کی راہيں بھی تلاش کريں گے، امريکا کو بھارت کی دوستی پر کبھی شک نہيں رہا۔ سماء

Abbottabad

port

Tabool ads will show in this div