وزیراعظم کا وزیراعلیٰ بلوچستان کو عہدے سے الگ ہونے کا مشورہ

Jan 09, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کو عہدے سے الگ ہونے کا مشورہ دے دیا۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو مستعفی ہونے کا پیغام پہنچایا۔

وزیراعظم نے نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا کہ صوبائی اسمبلی میں ثناءاللہ زہری کی سیاسی پوزیشن اچھی نہیں اور وہ ارکان کی اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کل پیش کی جائیگی

مسلم لیگ ن کے ارکان کے مطابق اگر تحریک عدم اعتماد آگئی تو کامیاب ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان جان اچکزئی نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو استعفے کا مشورہ نہیں دیا۔ تحریک عدم اعتماد کیخلاف وزیراعلیٰ پُر اعتماد ہے۔ سماء

PML N

Sanaullah Zehri

No trust motion

step down

Tabool ads will show in this div