نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دیدی
نیلسن : نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی کیویز نے شاہینوں کو آٹھ وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق نیلسن میں ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ون ڈے انٹر نیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 247 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 60، شاداب خان نے 52 اور حسن علی نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 51رنز اسکور کیے۔
‘Martin playing with that freedom was great to watch’ - captain Kane Williamson on Man of the Match, Martin Guptill #nzvpak pic.twitter.com/llMTgnZuGt
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 9 January 2018
Hugs and handshakes in Nelson #nzvpak pic.twitter.com/2HCYCaaj1p
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 9 January 2018
ابتدا میں پاکستان کی اوپنرز اور بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی۔ تاہم محمد حفیظ اور ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور مخالف ٹیم کو 247 رنز کا ہدف دیا۔
Guptill and Taylor walk off after taking the BLACKCAPS to a 2-0 lead in the series! #nzvpak pic.twitter.com/3CVjB2HFL1
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 9 January 2018
Brighter and dryer at Saxton Oval! Heavy covers are coming off. We need to start by 7pm (40 mins) we are hearing. Shortened chase on our hands potentially ? #NZvPAK pic.twitter.com/g0zavp3a6v
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 9 January 2018
میچ کے ابتدا میں کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ٹیم کے حق میں بہتر ثابت نہ ہوا، ابتدا میں ایک ایک کرکے ٹیم کے تمام بلے باز کیوی بولرز کے سامنے ڈھیر ہوگئے۔ اظہر علی6، امام الحق 2، بابر اعظم 10، سرفراز احمد 3، شعیب ملک 27، فہیم اشرف 7اور محمد عامر 8رنز اسکور کرسکے۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ60، شاداب خان52 اور حسن علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے تین، جب کہ ٹم ساؤتھی اور ٹاڈ ایسٹل نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی جانب رخصت کیا۔
نیوزی لینڈ کی اننگ کا آغاز ہوا تو ایک بار پھر بادل کیویز کی مدد کو آگئے اور میچ میں مخل ہوئے۔ بارش کے باعث میچ کو ایک گھنٹے سے زائد وقت کیلئے روک دیا گیا۔ بارش تھمنے پر جب میچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو کھیل کو 25 اوورز تک محدود کردیا گیا، جس کے بعد ہر بولر کو صرف پانچ اوورز کی اجازت تھی۔
وقفے کے بعد میچ کا آغاز ہوا تو پاکستان کی کارکردگی ایک بار پھر مایوس کن نکل، حسن علی اور شاداب علی پے در پے بلے بازوں سے چوکے چھکے کھاتے رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 86 جب کہ راس ٹیلر نے45رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یوں نیوزی لینڈ دوسرا میچ بھی آٹھ وکٹوں سے باآسانی جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

واضح رہے کہ پانچ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ سماء