اس صدی میں امریکابھارت تعلقات مثالی ہوں گے،امریکی صدر

اسٹاف رپورٹ


نئی دہلی   :   خطے میں بھارت کے اہم کردار کا خیرمقدم کرتے ہوئے براک اوباما کا کہنا تھا کہ بھارت کیلئے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے کوشش کریں گے، امریکی صدر اوباما کا نئی دلی میں خطاب میں سول نیوکلیئر معاہدے پرعملدرآمد کاوعدہ۔

امریکی صدر براک اوبام نے سری فورٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور امریکا دوستی بے مثال ہے، دونوں ممالک صدی کے بہترین پارٹنر ہیں، دلی کو خطے میں بڑا کردار ادا کرنے کی تھپکی بھی دے ڈالی، امریکی صدر نے دلی کے سری فورٹ میں خطاب کیا تو بھارت سے دوستی کے گن گاتے ہوئے زمین آسمان ایک کردیئے۔

براک اوباما نے دفاعی تعاون بڑھانے کے ساتھ خطے میں بھارت کو بڑا کردار ادا کرنے کا گرین سنگل بھی دے ڈالا۔ امریکی صدر نے سلامتی کونسل میں بھارت کو مستقل رکنیت دینے کی حمایت  کی اور بتایا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں دونوں ممالک اکھٹے ہیں اور وہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ سماء

birthday

Bhutto

Tabool ads will show in this div