حزب اللہ کا مارٹر حملہ، 15 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسٹاف رپورٹ

بیروت : لبنانی مليشياء حزب اللہ کے مارٹر حملے ميں 15 اسرائيلی فوجی مارے گئے، اسرائيل نے بھی جنوبی لبنان پر بمباری کردی۔

لبنان سے ملحق شمالی سرحد پر اسرائيلی فوجيوں کے قافلے پر راکٹوں سے حملہ کيا گیا، کارروائی ميں 15 اسرائيلی فوجی مارے گئے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، حزب اللہ نے دعویٰ کيا ہے کہ مرنے والے اسرائيلی فوجی آفيسرز تھے۔

دوسری طرف اسرائيلی فوجی طياروں نے جنوبی لبنان ميں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر تقريباً 30 شيل فائر کئے ہيں۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔ سماء

gifts

crimes

Tabool ads will show in this div