نیلسن،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے247رنز کا ہدف

نیلسن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 247 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 60، شاداب خان نے 52 اور حسن علی نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 51رنز اسکور کیے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ابتدا میں پاکستان کی اوپنرز اور بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی۔ تاہم محمد حفیظ اور ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور مخالف ٹیم کو 247 رنز کا ہدف دیا۔
2nd ODI in Nelson is GO 👍#NZvPAK pic.twitter.com/N3aJfYzfHQ
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 8 January 2018

میچ کے ابتدا میں کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ٹیم کے حق میں بہتر ثابت نہ ہوا، ابتدا میں ایک ایک کرکے ٹیم کے تمام بلے باز کیوی بولرز کے سامنے ڈھیر ہوگئے۔ اظہر علی6، امام الحق 2، بابر اعظم 10، سرفراز احمد 3، شعیب ملک 27، فہیم اشرف 7اور محمد عامر 8رنز اسکور کرسکے۔

Hasan Ali (51) with an excellent rearguard action for Pakistan. 8th wicket partnership record (70) vs NZ with Khan. HOWEVER - he departs next ball to Southee - good catch in the deep by Astle. Pak 211-8 in 46th over #NZvPAK pic.twitter.com/hS2k1trVVo
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 9 January 2018
Another one for Ferguson! Raheem goes after it, but finds the safe hands of Tim Southee. Pakistan now 142-7 after 37 overs #nzvpak pic.twitter.com/tk4GIawcb5
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 9 January 2018
میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ60، شاداب خان52 اور حسن علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے تین، جب کہ ٹم ساؤتھی اور ٹاڈ ایسٹل نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی جانب رخصت کیا۔

واضح رہے کہ پانچ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
Southee strikes with the second wicket in the first five overs! Slides one back into Ali who is caught on the crease and given LBW - thought about the review and wisely decided against as umpires call. Pakistan 15-2. Card | https://t.co/b597yNlARL #NZvPAK pic.twitter.com/WgiIZlzhrr
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 8 January 2018
فخر زمان کی خدمات فراہم نہیں تھیں ،وہ ان فٹ ہونے کے باعث آج کے میچ سے باہر تھے اور ان کی جگہ امام الحق کو موقع دیا گیا تھا تاہم وہ بھی اننگز کی شروعات میں ہی ناکام ہوئے اور صرف 2رنز اسکور کرسکے۔ سماء