ہالینڈ،مسلح شخص کاسرکاری ٹی وی اسٹیشن پرقبضہ،تابکاری حملوں کی دھمکی

اسٹاف رپورٹ


دی ہیگ   :   ہالینڈ کے قومی ٹی وی اسٹیشن میں اچانک مسلح شخص گھس آیا، ملزم نے لائیو بات نہ کرانے پر ملک کے مختلف حصوں میں تابکار دھماکوں کی دھمکی بھی دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتارکرلیا۔

سترہ سالہ نوجوان کالے رنگ کا سوٹ پہنے، ہاتھ میں پستول لئے ہالینڈ کے قومی ٹی وی کے دفتر میں داخل ہوا، گارڈ نے روکنے کی کوشش کی تو پستول دھکا کر دھمکی دے ڈالی۔ مسلح شخص نے آن ایئر جانے کا مطالبہ کیا، خواہش پوری نہ ہونے پر ملک کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی دھمکی دی۔

اطلاع ملتے ہی پوليس موقع پر پہنچی اور مسلح شخص کو ہتھيار پھيکنے کا حکم ديا، ملزم نے بغير کسی مزاحمت کے خود کو پوليس کے حوالے کرديا، قبضے سے ايک خط بھی ملا جس ميں اس کے ديگر ساتھيوں اور تابکار مادے کے ذريعے آٹھ مقامات پر دھماکوں کی دھمکی کا ذکر بھی ہے، پوليس نے واقعہ کی تفتيش شروع کردی۔ سماء

South Africa

ٹی

وی

islamists

Tabool ads will show in this div