Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

خاتون نے عامرلیاقت کو چوتھی شادی کی پیشکش کردی،ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: May 13, 2022 | Last Updated: 4 days ago
Posted: May 13, 2022 | Last Updated: 4 days ago

عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ عامر کے تنسیخ نکاح کی درخواست کے بعد عامر لیاقت کو ایک اور خاتون نے شادی کی پیشکش کردی۔

علیزے نامی خاتون نے ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے مشہور ہونے کا کوئی شوق نہیں، مجھے ان سے اس لیے محبت ہے کہ وہ دین و دنیا دونوں کی تعلیم رکھتے ہیں، وہ بہت اچھے انسان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دانیہ ملک نے ان کی عزت کی دھجیاں اڑادیں، انہوں نے جو بھی الزام لگائے وہ ایسے نہیں ہیں، میں ان کے پروگرام دیکھتی رہی ہوں اور انہیں جانتی ہوں، آج تک ان کے منہ سے کبھی کوئی ایسی بات نہیں سنی۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نے کئی بے سہارا، یتیم بچوں کو سہارا دیا ہے، عامر لیاقت کو پھنسایا جارہا ہے، ان پر جھوٹے الزام لگائے گئے ہیں۔

علیزے کا کہنا تھا کہ دانیہ نے 11 کروڑ کا مطالبہ کیا، میں عامر لیاقت کو کئی کروڑ روپے دے سکتی ہوں، انہیں سونے کا محل بناکر دے سکتی ہوں۔

عامرلیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد سے دونوں طرف سے الزامات کا بھرپورسلسلہ جاری ہے۔

چندروزقبل دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ شوہر کئی کئی روزتک انہیں کمرے میں بندرکھتے، ساری ساری رات جگاتے اور کھانا تک نہیں دیتے تھے، انہیں بہت ذلیل و خوارکیاگیا کہ لگنے لگاتھاوہ کسی گناہ کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

نازیبا ویڈیو پر عامرلیاقت کا ردعمل سامنے آگیا

دانیہ نے تشدد کےکاالزام عائدکرنے کے علاوہ یہ بھی کہا کہ عامر لیاقت آئس اور کوکین کا نشہ کرتے تھے، ان سے بیرون ملک بھیجنے کے لیے فحش ویڈیوز بنانے کا مطالبہ کرتے اورانہیں غیر محرم مرد حضرات کے سامنے آنے کا کہتے تھے اورانکار پرکمرے میں بندکردیا جاتا تھا۔

جہاں عامرلیاقت کی جانب سے انسٹاگرام پردانیہ کی مبینہ آڈیو لیک کرتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی گئی وہیں گزشتہ روز دانیہ کا میزبان یاسرشامی کودیاگیا ایک انٹرویوسامنے آیا جس میں ان کی جانب سے فراہم کی گئی ویڈیوزکے چند کلپس بھی دکھائے گئے، اس نازیبا ویڈیومیں عامرلیاقت کو برہنہ حالت میں دیکھاجاسکتا ہے، اس کے علاوہ کمرے میں پلیٹ میں بنائے جانے والے نشے کا کلپ بھی شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube