Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

معروف بھارتی ڈیزائنر بھی ڈرامہ ‘پری زاد’ کے دیوانے ہوگئے

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 6 months ago

بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے اپنی مینز کلیکشن کے لیے پری زاد ڈرامے کا ساونڈ ٹریک کاپی کرلیا۔

گزشتہ روز بھارت کے معروف فیشن منیش ملہوترا نے اپنی نئی کلیکشن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے لیے انہوں نے پری زاد کے ساونڈ ٹریک کا استعال کیا تھا، جسے مداحوں نے پہچان لیا، اور پری زاد کے ہیش ٹیگ کا استعمال کرنے لگے۔

منیش ملہوترا کے برانڈ کی ویڈیو پر پری زاد کا کرادار ادا کرنے والے اداکار احمد علی اکبر نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میوزک سنا سنا لگتا ہے اور ساتھ ہی انسٹا اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ میوزک پسند ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے اور اس ڈرامے کا مرکزی کردار، پری زاد اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں۔ اس کردار پر مداحوں کی طرف سے ان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

ڈرامہ پری زاد: ٹوٹے دل سے ہی سنگیت نکلتا ہے

یہ ڈرامہ عام طور پر نشر کئے جانے والے ڈراموں سے مختلف ہے اس ڈرامہ میں بہترین ڈائیلاگز کے ذریعے معاشرے کے کئی پہلوؤں کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

 ڈرامہ پری زاد:زندگی میں کیا پیسہ ہی سب کچھ ہے؟ویڈیو دیکھیں

ڈرامے میں احمد علی اکبر، مشال خان، صبور علی ، اُشنا شاہ اور عروہ حسین کے علاوہ ڈرامہ سیریل پری زاد میں نعمان اعجاز کے کردار کو بھی بے حد سراہا گیا۔ ڈرامے کی کہانی سانولے رنگ کے شخص پری زاد کے گرد گھومتی ہے جو بہت ذہین، شریف النفس اور سوچ و فکر رکھنے والا ہے لیکن بے رحم زمانے کے طنز و تعنے کو برادشت کرنے اور اپنی احساس محرومی کا مقابلہ کرنے کیلئے الفاظ کی شطرنج کھیلتا ہے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube