پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اب اپنا بیوٹی لائن بھی متعارف کروادیا۔
متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنا برانڈ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لانچ کیا۔
عائشہ عمر نےانسٹاگرام پر اپنے بیوٹی لائن کا لوگو متعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ برانڈ آن لائن دستاب ہے ۔
اداکارہ نے اپنے برانڈ کے حوالے سے ایک پوسٹ میں بتایا کہ تمام پراڈکٹ قدرتی اجزاء کے ساتھ مشاہدات اور ریسرچ کے بعد بنائی گئی ہیں ۔