دو ماہ قبل لاک ڈاؤن کے دوران زندگی کے نئے سفرکاآغازکرنے والے اداکار آغاعلی اورحنا الطاف سوشل میڈیا پرخاصے ایکٹورہتے ہیں۔
یہ جوڑی حال ہی میں نئے گھرمیں شفٹ ہوئی اورشفٹنگ کے دوران پیکنگ کے مراحل سے لیکر سامان کی منتقلی تک کے مناظر دلچسپ اندازمیں فلماتے ہوئے اپنے مداحوں کیلئے وی لاگ بنایا۔
نئے وی لاگ کے حوالے سے انسٹاپوسٹ میں آغاعلی نے اپنی اور حنا کی تصویرشیئرکی جس میں دونوں کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔
View this post on InstagramVlog 2 – OUT NOW – 📍LINK IN BÏO @hinaaltaf when you smile! My heart goes hmmmmmm hmmmmmm hmmmmm 🎶🎶🎶
آغاعلی نے کیپشن میں حنا کی مسکراہٹ کی بھی خوب تعریف کی۔
یو ٹیوب پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آغاعلی نے لکھا ’’ یہ مشکل تھا لیکن ہم دونوں نے مل کرکرلیا۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں ‘‘۔
ویڈیو شیئر کرنے کے چند ہی گھنٹوں میں اسے 30 ہزار کے قریب ویوز مل چکے ہیں۔
وی لاگ میں آپ دونوں کی دلچسپ گفتگو کے علاوہ پرمزاح ویڈیو کلپس بھی دیکھ سکتے ہیں جو مختلف وائرل ویڈیوز یا بھارتی فلموں سے لیے گئے ہیں۔
یہ جوڑی 22 مئی کو ماہ رمضان میں جمعتہ الوداع کے موقع پر ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔
حنا اورآغا علی ڈرامہ “دل گمشدہ ” میں ایک ساتھ تھے جہاں سے ان کے درمیان دوستی پروان چڑھی ۔ یہ ڈرامہ سیریل عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن میں سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنایا گیا تھا۔