Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

زارانورعباس کی جانب سےمیجرجنرل آصف غفورکاخصوصی شکریہ

SAMAA | - Posted: Mar 17, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 17, 2020 | Last Updated: 2 years ago

ٹی وی ناظرین کا پسندیدہ ڈرامہ “عہدِوفا ” اپنے اختتام کو پہنچا۔ آخری قسط نے شائقین کے دل جیت لیے توکاسٹ کیلئے بھی یہ پراجیکٹ یادیں چھوڑ گئی۔

ڈرامے میں رانی کا کردارادا کرنے والی اداکارہ زارا نورعباس نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران لی جانے والی چند ایسی یادگارتصاویر شیئرکیں جو شوٹنگ سے ہٹ کربریک کے اوقات میں لی گئیں۔

اداکارہ نے ساتھی اداکاروں اور پرستاروں کا شکرگزار ہونے کے ساتھ ساتھ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا خصوصی شکریہ ادا کیا

انسٹا گرام پراپنی پوسٹ میں رانی نے رائٹر، پروڈیوسرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ساتھی اداکارعثمان خالد بٹ (شاہ زین ) کے ساتھ کام کرنے اور انہیں جاننے کو خوشگوار تجربہ قراردیا۔

خوبصورت یادوں کیلئے ہاجرہ یامین، وہاج علی خان، احمد علی اکبر اور احد رضا میر کا بھی مشکور ہوتے ہوئے زارا نے میجر جنرل آصف غفور کیلئے لکھا ” اس پراجیکٹ کے حوالے سے پیار اور سخت محنت کیلئے میجر جنرل آصف غفور کا خصوصی شکریہ، اس پراجیکٹ کی تکمیل ان کا خواب تھا۔

زارا کے علاوہ احمد علی اکبر، عثمان خالد بٹ، وہاج علی نے آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹرز میں لی جانے والی ایک تصویر شیئر کی جو ان کے کرداروں کے اختتام کے موقع پر بنائی گئی۔

عثمان خالد بٹ نے ڈرامے کے ڈائریکٹراور زارا نور کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک اور پوسٹ میں سیفی حسن کی صلاحیتوں کو بےانتہا سراہتے ہوئے پوچھا کہ ڈرامے کو سیکوئل کب بنے گا؟۔

ایم ڈی پروڈکشنز اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بنائے جانے والے اس ڈرامہ سیریل کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے تحریر کی جبکہ ہدایات سیفی حسن کی تھیں۔ کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، ہاجرہ یامین ، ونیزہ احمد اور دیگرشامل تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube