حقوق نسواں کے عالمی دن کی مناسبت سے اقدار اور کردار کی بلندیوں کے ساتھ کامیابیوں کا سفر طے کرنے والی باہمت پاکستانی خواتین کو سلام پیش کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
اسلام آباد میں ونڈروومن آف پاکستان ایوارڈز کی تقریب میں باصلاحیت اورپر اعتماد خواتین کے حوصلوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کامیاب خواتین نے اپنے تجربات ، مشاہدات اور تاثرات بیان کیے ۔
معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا کہ اب معاشرے ہی نہیں معیشت بھی خواتین کے بغیر ادھوری ہے۔شرکا کا کہنا تھا کہ ہر شعبے میں عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں اور زیادہ کامیاب ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ زندگی کی جل ترنگ اور خوشی ،غمی میں ہر دم تیارعورت ہی مضبوط معاشرے اور کامیاب پاکستان کی ضمانت ہے۔