Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

اداکاری کوخیرباد نہیں کہا بس وقفہ لیا ہے،حمزہ علی عباسی

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2020 | Last Updated: 2 years ago

حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکاری کو خیر باد نہیں کہا بس وقفہ لیا ہے۔

ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی کی ایک مداح کا کہنا تھا کہ کاش کہ حمزہ علی عباسی اداکاری سے کنارہ کشی اختیار نہ کرتے ۔

حمزہ علی عباسی نے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’جیسا کہ میں اپنی ویڈیو میں بھی کہہ چکا ہوں کہ میں اداکاری سے کنارہ کشی اختیار نہیں کررہا کیونکہ اسلام میں اداکاری کے حرام ہونے سے متعلق کوئی بات نظر نہیں آتی۔

انہوں نے بتایا کہ مذہب کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کے لیے اداکاری سے لمبا وقفہ لیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ ایسےپروجیکٹس میں اداکاری بھی کریں گے جو اللہ کی طرف سے انسانوں کے لیے طے کردہ حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی آنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘میں اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئینگے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube