Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

احمدگوڈیل پھرسے پی سی بی کیلئےکام کرنے کے خواہشمند

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 2 years ago

[caption id="attachment_1856907" align="alignnone" width="618"] تصویر: انسٹاگرام[/caption]

پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب میں انداز میزبانی پرشدید تنقید کا نشانہ بننے والے احمد گوڈیل نے ایک بار پھر پی سی بی کے تحت کام کرنے کی خواہش کا اظہارکرڈالا۔

افتتاحی تقریب کے بعد پورے پروگرام سمیت سوشل میڈیا پر احمد گوڈیل کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، بعد ازاں ان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیانات کے بعد پی سی بی نے انہیں ملازمت سے برخاست کردیا تھا۔

کرکٹ بورڈ کے اس اقدام کے بعد احمد گوڈیل نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس ادارے کیلئے میں نے جوتے گھسا دیے، دن رات کام کیا اسی نے مجھے یہ صلہ دیا۔ ویڈیو میں پی سی بی کو نشانے پر رکھنے والے احمد گوڈیل نے اچانک سے سرکاری ٹی وی پر دیے جانے والے ایک انٹرویو میں پھر سے بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

انسٹا اکاؤنٹ پر اس انٹرویو کا ایک کلپ اپ لوڈ کرنے والے احمد نے لکھا ’’گزشتہ چند دنوں میں جو بھی ہوا وہ غیرمتوقع تھا جس پرمجھے خود بھی فخر نہیں ہے۔ اس تجربے نے مجھے بہت کچھ سکھایا اور اب میں کھلے دل ودماغ کے ساتھ آگے بڑھوں گا‘‘۔

احمد گوڈیل نے مزید لکھا ’’پاکستان سپر لیگ کی میرے دل میں ایک خصوصی جگہ ہے اور اگر پی سی بی نے دوبارہ میری خدمات حاصل کیں، میں زیادہ پروفیشنل طریقے سے اپنے وطن کی نمائندگی کرنے میں بہت زیادہ خوشی محسوس کروں گا‘‘۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube