Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

نیٹ فلکس نے9 ٹی وی شوز ہٹادیئے

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2020 | Last Updated: 2 years ago

امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے مختلف ممالک کی درخواست پر 9 ٹی وی شوز ہٹادیئے۔

سی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کو مختلف ممالک کی جانب سے چند ٹی وی شوزسروس سے ہٹانے کی درخواست کی گئی جس پر نیٹ فلکس نے 9 ٹی وی شوز کی فہرست جاری کی ہے جو اب نیٹ فلکس پر ان ممالک میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

جن میں سنگا پور میں ’’دی فرسٹ ٹمپٹیشن آف کریسٹ، دی لاسٹ ہنگ اوورز اور بھنگ کے موضوع پر تین شوز ’’ککنگ آن ہائی، دی لیجنڈ آف420 اور ڈس جوائنٹڈ‘‘ شامل ہیں ۔

اسی طرح جرمنی میں ’’نائٹ آف دی لیونگ ڈیڈ‘‘ ، ویتنام میں’’فل میٹل جیکٹ‘‘ نیوزی لینڈ میں’’دی باڈی‘‘ اور سعودی عرب میں جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق پروگرام اب نیٹ فلکس پر نہیں دیکھے جا سکیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube