پاک ترک محبت کو فروغ دينے کا جذبہ لیے ترک خاتون بائيکر ہزاروں کلوميٹر کا فاصلہ طے کر کے ملتان پہنچ گئي ۔
ترکی کی باہمت اور بلند حوصلہ بائیکر ازل شہر اولیاء پہنچی تو ملتانیوں نے گرم جوشی سے استقبال کیا ۔
استنبول سے 6 ہزارکلومیٹر کا فاصلہ ازل نے موٹرسائیکل پر 20 دن میں طے کیا، ملتان کی روحانیت ، تاريخي عمارات اور محبت کرنے والے لوگ ان کے آنے کی وجہ بنے ۔
ازل کا کہنا تھا کہ ترکی میں کہا جاتا ہے کہ ترکی پاکستان ہے، پاکستان ترکی ہے لیکن یہ میں نے اپنی آنکھوں سے یہاں دیکھ بھی لیا ہماری بہت اچھی دوستی ہے۔
خاتون سیاح نے سڑکوں پر بائیک چلا کر خوب سیر کی جبکہ آرٹ گیلری ميں ملتان کی تہذیب و ثقافت دیکھي اور تاریخی ورثے دمدمہ سے پورے شہر کا نظارہ کیا ۔
ملتان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بہت خوش ہیں یہاں، یہ یہاں پر بغیر کسی سکیورٹی کے آزاد گھوم رہی ہیں اور خود کو مکمل محفوظ محسوس کررہی ہیں۔
ترک سیاح کو ديکھ کر شہریوں نے بھي ان کے ہمراہ خوب سیلفیاں بنوائیں، ازل اس کے بعد اسلام آباد اور ناردرن ایریاز کی سیر کا ارادہ بھی رکھتی ہيں ۔