Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

جیکولین فرنینڈس کیساتھ کھانا بھی انجوئے کرسکیں گے

SAMAA | - Posted: Dec 15, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 15, 2017 | Last Updated: 4 years ago

کولمبو : معروف بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا۔ بولی وڈ اداکارہ نے سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں یہ اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سری لنکن نژاد جیکولین فرنینڈس نے کولمبو میں اپنا پہلا ریسٹورنٹ ’’کائیما سترا‘‘کھول لیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنے ملک میں اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولنے پر بہت پرجوش ہیں جہاں سری لنکا کے مزیدار اور روایتی کھانے پیش کئے جائیں گے۔

جیکولین فرنینڈس فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں اداکار سلمان خان جبکہ ’’ڈرائیو ‘‘ میں سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube