Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

دیوالی کے رنگ چارسوبکھرگئے

SAMAA | - Posted: Oct 31, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 31, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کراچي: ہندو برداري نے روايتي جوش و خروش سے ديوالي منائي۔ سوامي نارائن مندر ميں آتش بازي کا رنگا رنگ مظاہرہ ہوا۔

ہندو برادری نے کراچی میں دیوالی دھوم سے منائی۔ شہر کے مندروں میں ہندؤوں کے تہواردیوالی کا جشن عروج پررہا۔ہرکسی نے خوشی کا اظہار پھلجڑی اور خوبصورت انار جلاکرکیا۔ہندو برادری نے دلکش آتش بازی سے آسمان میں روشنیاں اور رنگ بکھردیئے۔

اس موقع سے فائدہ اٹھاکر لڑکیوں نے بھی خوب پٹاخے پھوڑے اور پھلجڑیاں جلا کر ایسا جوش دکھایا کہ لڑکوں کو بھی مات دیدی۔دیوالی پر یہ جشن سے بھرپور آتش بازی اور پررونق ماحول، صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ ملک کے مختلف شہروں میں دیکھا گیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube