لاہور: باصلاحیت بچے بلال نے خوبصورت کارٹون بنانے ميں ايسی مہارت حاصل کرلی کہ ديکھنے والے حيران ہوجاتے ہيں۔
بلال اپنے فن میں انتہائی ماہر ہے۔ سادہ سفيد کاغذ پر پينسل سے کارٹون کردار کي ڈرائنگ بنانا،پھر مارکر سے آؤٹ لائن بنا کر رنگ بھرنا،اسي اصول پر چل کر سولہ سالہ بلال فن پارے بناتا ہے۔
بلال جو ديکھتا ہے ، وہ کاغذ پر ايسے کھينچتا ہے کہ پينٹگز اصل معلوم ہونے لگتي ہيں۔بلال نہ تو فائن آرٹس کا طالبعلم ہے اور نہ ہي کسي مصور کا شاگردبلکہ اُس نے تو او ليول مکمل کيا ہے اور مُستقبل ميں سول انجينئير بننا چاہتا ہے۔
وہ اپنا وقت ماڈرن زمانے کے بچوں کي طرح انٹرنيٹ يا گيمز گھيل کر ضائع نہيں کرتا بلکہ تھري ڈي اسکيچز بنا کر گھر والوں سے شاباش وصول کرتا ہے۔
بلال کي بنائي ڈرائينگز ديکھ کر اکثر لوگوں کو گمان ہوتا ہے کہ شايد اسے کمپيوٹر پر بنايا گيا ہے ليکن يہ کلر پينسل ڈرائينگز ميں مہارت سے زيادہ اور کُچھ نہيں۔
یہ قدرت کا عطا کردہ تحفہ ہي ہے جو بلال اپنے ہاتھوں سے سادہ کاغذ پر آرٹ کے اعليِ نمونے بنا ديتا ہے اور اسے اپنے شوق کے طور پر آگے ليکر چلنا چاہتا ہے۔ سماء