Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

افغانستان:داملا محب اللہ موافق کل کا طالبان سنائپر آج کا میئر

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2022 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2022 | Last Updated: 3 months ago

افغانستان کے صوبہ فریاب کے شہر میمنہ کے نئے میئر داملا محب اللہ موافق طالبان کی صفوں میں سرفہرست سنائپرز میں سے ایک کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔

وہ ایک جنگجو کی حیثیت سے مشہور ہوئے لیکن اب ان کے شیڈول میں مقامی حکومت کے روزمرہ کے کام ہوتے ہیں، جس میں سیوریج سسٹم ، سڑکوں کی منصوبہ بندی کرنا اور محلے داروں کے جھگڑے سلجھانا شامل ہیں۔

داملا محب اللہ موافق نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ جب میں لڑ رہا تھا تو میرے مقاصد بہت مخصوص تھے جیسے غیر ملکی قبضے، امتیازی سلوک اور ناانصافی کو ختم کرنا مگر اب میرے اہداف بدعنوانی کے خلاف لڑنا اور ملک کو خوشحال بنانا ہے۔

نئے میئر میمنہ کی سڑکوں پر چلتے ہوئے سڑک کنارے گٹر صاف کرنے والے میونسپل کارکنوں سے بات چیت کرتے ہیں جبکہ شہر کے باشندے شکایات کے ساتھ تجاویز بھی پیش کرتے ہیں۔ ان کے نائب سید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ نئے میئر نوجوان، تعلیم یافتہ ہیں اور بہت اہم بات یہ ہے کہ ان کا تعلق بھی اسی شہر سے ہے۔

موافق کو پچھلے سال نومبر میں شمال مغربی افغانستان کے دور دراز صوبے فریاب کے دارالحکومت میمنہ کا میئر بنایا گیا تھا، اس واقعے سے صرف 3 ماہ قبل طالبان نے مغربی حمایت یافتہ حکومت کو معزول کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

داملا محب اللہ موافق کا تعلق دولت مند تاجروں کے ایک خاندان سے ہے اور وہ میمنہ میں پلے بڑھے جہاں انہوں نے اسکول اور کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

طالبان میں 19 سال کی عمر میں شمولیت کے بعد انہیں فریاب میں تعینات ایک چھوٹے یونٹ کی کمان دی گئی تھی۔ دوسرے لوگ انہیں طالبان کے سب سے باصلاحیت سنائپرز میں سے ایک قرار دیتے ہیں حالانکہ وہ جنگی کہانیاں سنانے سے گریزاں نظر آتے ہیں۔

داملا محب اللہ موافق نے لڑائی میں کئی ساتھیوں کو مرتے دیکھا لیکن انہوں نے جو ہولناکیاں برداشت کیں اس کے بارے میں وہ اب بھی ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موافق کے دفتر میں خواتین ملازمین کو کام جاری رکھنے کی بھی اجازت دی گئی ہے اور شہر میں ایک عوامی باغ ان کے لیے مخصوص ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube