Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

انڈونیشیا میں زلزلہ کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

SAMAA | - Posted: Dec 14, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 14, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Earthquake

فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلہ فلوریس کے سمندر میں 76کلو میٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے سے سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں سے فی الحال کسی جانی و مالی کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حکام نے احتیاط کی تاکید کی ہے۔

انڈونیشیا کے حکام نے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں بلکہ ساحل سے دور محفوظ مقام تلاش کریں۔

اس سے قبل، پالو میں سولاویسی جزیرے پر 7.5 شدت کے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں 4ہزار300 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے۔

نوٹ: سماء ٹی وی کو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر فالو کریں اور یوٹیوب پر لائیو دیکھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube