عالمی جریدے نے دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی بھی شامل ہے۔
دنیا بھر کے ممالک اور بڑے شہروں کی زندگی وہاں کی بڑھتی قیمت، کاروبار، روزگار اور مالی مسائل پر نظر رکھنے والے عالمی جریدے دی اکنامسٹ نے 2021ء ميں دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔
[caption id="attachment_2453223" align="alignnone" width="800"]جريدے کے انٹیلی جنس يونٹ نے شام کے دارالحکومت دمشق کو دنيا کا سستا ترين شہر قرار ديا ہے، دمشق کو دنيا کے سستے ترين شہر کا اعزاز مسلسل دوسرے سال حاصل ہوا، جس کے بعد ليبيا کے شہر طرابلس کا نمبر آتا ہے۔
[caption id="attachment_2453238" align="alignnone" width="800"]رپورٹ کے مطابق تیسرے پر ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند ہے، تيونس کا دارالحکومت تيونسيا سستے ترین شہروں میں چوتھے اور قازقستان کا شہر الماتے پانچويں نمبر پر ہے۔
[caption id="attachment_2453248" align="alignnone" width="800"]سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا معاشی حب کراچی اس سال بھی شامل ہے، جس کا نمبر 6 ہے، تاہم پاکستان کا کوئی دوسرا شہر رہائش کے اعتبار سے سستے ترين شہروں کی فہرست ميں جگہ نہيں بناسکا۔
[caption id="attachment_2453263" align="alignnone" width="800"]دی اکنامسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا شہر احمد آباد ساتواں سستا ترین شہر ہے، الجزائر سٹی، الجزائر آٹھويں، بيونس آئرس نويں اور زيمبيا کا دارالحکومت لوساکا دسويں نمبر پر ہے۔