Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

واٹس ایپ پر شوہر کو گالیوں سےنوازنا خاتون کو مہنگا پڑگیا

SAMAA | - Posted: Nov 1, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 1, 2021 | Last Updated: 7 months ago

 

مصر میں ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر گالم گلوچ پر اپنی نوعیت کے منفرد فیصلہ سناتے ہوئے ایک خاتون پر بھاری جرمانہ کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق مصر کے جنوبی صوبے قنا کے شہر نجع حمادی میں عدالت نے ایک سرکاری ملازمہ کی جانب سے واٹس ایپ پر شوہر کو گالیوں سے نوازنے اور برا بھلا کہنے پر 50 ہزار مصری پاؤنڈز  جو تقریباً 33 ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں کا جرمانہ عائد کر دیا۔

شوہر اور بیوی کے درمیان مذکورہ جھگڑا چند ماہ قبل ہوا تھا جس کے دوران 30 سالہ بیوی نے اپنے 43 سالہ شوہر کو واٹس ایپ پر گالم گلوچ پر مشتمل پیغامات بھیجے تھے جنہیں شوہر نے بڑی سنجیدگی سے لیتے ہوئے بیوی کے خلاف درخواست دائر کر دی جس میں ان نازیبا پیغامات کو بھی منسلک کیا۔

شوہر کے وکیل ایڈوکیٹ اسماعیل سلاوی کے مطابق ان کے مؤکل نے عدالت کے سامنے یہ موقف پیش کیا کہ ان کی بیوی نے واٹس ایپ سروس کو ایک برے کام کے لیے استعمال کیا۔

وکیل نے مزید بتایا کہ مذکورہ خاتون کو سن 2003 کے ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 10 کے آرٹیکل 76 کے تحت سزا سنائی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube