Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

بھارتی ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2021 | Last Updated: 7 months ago
[caption id="attachment_2414459" align="alignnone" width="900"] حادثے کا شکار بھارتی ایئر فورس کا طیارہ[/caption]

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھنڈ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں تربیتی طیارے میں سوار پائلٹ زخمی ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں گرنے والا بھارتی فضائیہ کا طیارہ میراج 2000 تھا۔ ترجمان بھارتی فضائیہ کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران میراج 2000 طیارے میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی۔ طیارے نے مہاراج پور ایئر بیس سے اڑان بھری تھی۔

ترجمان بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملٹری پولیس اور پولیس اہل کار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، جب کہ پائلٹ کو فور طور پر ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔ طیارے سے پائلٹ کی بذریعہ پیرا شوٹ نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پر بھی جاری کی گئی ہے، جو بظاہر کسی موبائل فون کے کیمرے سے بنائی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube