Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو سعودی عرب آنےکی اجازت

SAMAA | - Posted: Oct 6, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 6, 2021 | Last Updated: 8 months ago
[caption id="attachment_2226634" align="alignnone" width="800"] فوٹو: گلف نیوز[/caption]

سفری پابندی والے ممالک کے تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو سعودی عرب آنے کی اجازت مل گئی۔

سعودی سول ایوی ایشن نے تمام ائیر لائنز کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے کے مطابق تعلیمی شعبے سے منسلک افراد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب آسکتے ہیں۔ ایسے تمام افراد کو مکمل ویکسی نیشن پر قرنطینہ سے استثنٰی ہوگا جبکہ ویکسین کی ایک خوراک کے حامل افراد کے لیے قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تمام افراد کو سعودی حکومت کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سفری پابندی والے ممالک سے فیکلٹی ممبران اور تعلیمی شعبے کے دیگر افراد براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں۔ اساتذہ اور اسکالر شپ والے طلبہ، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کے افراد بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اس سے قبل صرف سعودی عرب سے مکمل ویکسی نیشن والے افراد کو داخلے کی اجازت تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube