Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کابل:ایئرپورٹ پرملک چھوڑنے والوں کا ہجوم برقرار

SAMAA | - Posted: Aug 17, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 17, 2021 | Last Updated: 9 months ago

طالبان کی يقين دہانی کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد افغانستان چھوڑنا چاہتی ہے اور کابل ايئرپورٹ پر اب بھی ملک چھوڑنے والوں کا ہجوم لگا ہوا ہے۔

گزشتہ روز امريکی طيارے کے اندر گنجائش سے زيادہ افراد کے سوار ہونے کی فوٹيج بھی منظرعام پر آئی ہیں۔

ويڈيو میں ديکھا جاسکتا ہے کہ لوگ طيارے کی طرف ايسے بھاگ رہے ہيں جيسے کسی منی بس پر سوار ہونا چاہتے ہوں۔ ایک امريکی 100 افراد کی گنجائش والے طیارے میں 640 افراد سوار ہوگئے تھے۔

کابل ميں حامد کرزئی ايئرپورٹ کے فضائی مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر اس وقت بھی ہزاروں افراد کا جم غفیر ہے۔

جہاز کے رن وے پر ہجوم نظر آ رہا ہے جبکہ بھگدڑ اور گولياں لگنے سے کم از 7 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہيں۔

افغانستان کے مرکزی بينک کے گورنر اجمل احمدی نے بھی ملک سے فرار کی کہانی ٹویٹر پر بیان کی ہے۔

اجمل احمدی نے لکھا کہ ايئرپورٹ پر افراتفری کے باعث ان کی پرواز منسوخ ہوگئی تھی پھر ایک فوجی طیارہ آیا اور تمام جمع افراد اس میں سوار ہونے کےلیے دوڑ رہے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ بھی کسی طرح اس پرواز میں سوار ہوگئے اور جس طیارے میں 100 افراد کی گنجائش تھی اس میں 300 سے زائد افراد سوار تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube