Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

طالبان کا سرکاری عہدیداروں کیلئے عام معافی کا اعلان

SAMAA | - Posted: Aug 17, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 17, 2021 | Last Updated: 6 months ago

طالبان نے افغانستان پر قبضے کے بعد سرکاری عہدیداروں کےلیے بھی عام معافی کا اعلان کردیا۔

امارات اسلامی نے اپنے بیان تمام سرکاری عہدیداروں کےلیے بھی عام معافی کا اعلان کیا ہے جبکہ کام پر واپس آنے کی اپیل کردی ہے۔

طالبان کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “عام معافی کا اعلان سب کے لیے کیا گیا ہے”۔

دوسری جانب افغانستان پر طالبان کی حکومت کے بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا اور سفارتی عملے کو واپس بلالیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امارات اسلامی نے پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube