Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

امریکا:سب وے اسٹیشن کے قریب فائرنگ، حملہ آور ہلاک

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 10 months ago
[caption id="attachment_2346499" align="alignnone" width="892"] فوٹو: اے پی[/caption]

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی عمارت کے قریب سب وے اسٹیشن پر فائرنگ کے باعث پولیس افسر ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا جس کے بعد تقریباً دو گھنٹے پینٹاگون میں لاک ڈاؤن رہا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے مقام سے 3 افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

میڈیا کے ذریعے حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق حملے کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں ملی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کھول دیا گیا ہے جبکہ کوریڈور 2 اور میٹرو انٹرنس بدستور بند ہیں اور کوریڈور3 پیدل چلنےوالوں کیلئےکھلا ہوا ہے۔

پینٹاگون کے قریب فائرنگ کے وقت وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف مارک ملی وائٹ ہاؤس میں صدربائیڈن کےساتھ میٹنگ میں تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube