Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4نوجوان شہید

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2242249" align="alignnone" width="800"] فوٹو: کشمیر میڈیا سروس[/caption]

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی شیلنگ اور فائرنگ سے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران ضلع پلوامہ اور شوپیاں میں کارروائیاں کی گئیں۔

دو نوجوانوں کو پلوامہ کے علاقے نائی بگ میں جبکہ دو نوجوانوں کو شوپیاں کے علاقے جان محلہ میں شہید کیا گیا۔

گزشتہ روز سے اب تک 7 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے3کشمیریوں کوشہید کردیا

اس سے قبل 8اپریل کو جان محلہ کے علاقے میں ہی 3 نوجوانوں کو شہید کیا گیا جہاں گزشتہ رات آپریشن روک دیا گیا تھا اور آج صبح پھر شروع کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں 11 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں 3 کو حراست کے دوران تشدد کرکے قتل کیا گیا جب کہ 12مکانات کو تباہ کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube