Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

ہیری کو شاہی خاندان چھوڑنے کے بعدپہلی ملازمت مل گئی

SAMAA | - Posted: Mar 24, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 24, 2021 | Last Updated: 1 year ago

برطانوی شہزادہ ہیری کو شاہی خاندان چھوڑنے کے بعد پہلی ملازمت مل گئی، وہ امریکی کوچنگ اور مینٹل ہیلتھ فرم بیٹر اپ میں بطور چیف امپیکٹ آفیسر تعینات ہوگئے، اس بات کی تصدیق انہوں نے خود ایک بیان میں کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ اپنی نئی ملازمت کے حوالے سے بہت پُرجوش ہیں، البتہ ان کی ذمہ داریوں، ملازمت کے اوقات اور تنخواہ کے حوالے سے اب تک کچھ واضح نہیں ہے۔

شہزادہ ہیری نے مزید کہا ہے کہ نئی ذمہ داریوں میں ان کا مقصد ذہنی صحت کے حوالے سے اہم مباحثے، رحم دل، معاون کمیونٹیز کی تشکیل اور ایک شفاف ماحول کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگا۔

میڈیا کے مطابق فرم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری کی ذمہ داریاں ایسی نہیں ہوں گی جس میں ملازمین یا دیگر لوگ ان کو براہ راست رپورٹ کریں بلکہ وہ سان فرانسسکو میں قائم کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں اپنا وقت گزاریں گے۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے گزشتہ سال مارچ میں شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کر کرکے خود مختار طور پر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں ہیری کی اہلیہ میگھن نے شاہی خاندان پر نسل پرستی سمیت کئی الزامات عائد کئے تھے، انہوں نے محل میں پیش آئے واقعات سے بھی پردہ اٹھایا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube