Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

سعودی عرب:کروناوباکےدوران بچوں کیخلاف ہراسانی میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2020 | Last Updated: 1 year ago

سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وبا کے دوران بچوں کے خلاف سائبر ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن نے بتایا ہے کہ کرونا کی وبا کے دوران سائبر جرائم بالخصوص بچوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کی ترجمان نورا بنت محمد الحقبانی نے انکشاف کیا ہے کہ کمیشن کو بچوں کے حقوق سے متعلق 697 شکایات موصول ہوئیں۔ یہ تمام شکایات کرونا کی وبا کے دنوں میں ملی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کمیشن کو اس عرصے کے دوران سائبر ہراسانی سے متعلق شکایات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ انسانی حقوق کمیشن نے سوشل میڈیا سائٹس پر متعدد خلاف ورزیاں بھی نوٹ کیں اور ان کی روک تھام کے لیے متلعقہ حکام کی توجہ مبذول کرائی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube